بیس لائن پنشن2025 کیا ہے PENTION RULES 2025 In Urdu Detail وفاق سمیت چاروں صوبائی حکومتوں نے پنشن میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں اور ملک بھر میں سرکاری ملازمین پر یکم جنوری 2025 سے بیس لائن پنشن کا قانون لاگو ہو چکا ہے بیس لائن پنشن سے مراد کیا ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟ جولائی 2025 سے شروع ہونے والی پنشن میں اضافے کی وضاحت ایک مثال کے ذریعے کرتے ہے؛ زید اضافہ مندرجہ ذیل طریقے سے کیا جائے گا: ہر پنشنر کی یکم جولائی 2024 کو ملنے والی پینشن کو بیس لائن پنشن سمجھا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر کسی پنشنر نے یکم جولائی 2024 کو 150,000 روپے پنشن حاصل کی تھی، تو اب یہی اس کی بیس لائن پنشن اگلے تین سالوں تک ہوگی۔ پنشن میں مزید اضافہ گزشتہ دو سالوں کی افراط زر کے اوسط 80 فیصد کے حساب سے کیا جائے گا۔" "افراط زر کے اوسط 80 فیصد کی شرح کیسے نکالی جائے ؟" فرض کریں گزشتہ دو سالوں کی افراط زر کی شرح درج ذیل تھی؛ افراط زر 2024 میں = 18% افراط زر 2025 میں = 16% پچھلے دو سالوں کا اوسط ہوگا: 18 + 16 = 34 / 2 = 17% ...